(ایجنسیز)
شام کے طویل عرصہ سے زیر محاصرہ شہر حمص میں مصیبت زدہ شہریوں میں خوراک تقسیم کرنے کیلیے اقوام متحدہ کی ٹیم کی تیاری مکمل ہو گئی ہے، تاہم اس سلسلے میں بشار رجیم سمیت دیگر گروہوں کے حتمی گرین سگنل کا انتظار ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے کی ترجمان الزبتھ بائرس کے مطابق گرین سگنل ملنے کے بعد 2500 افراد کو ایک ماہ کیلیے راشن پہنچا دیا جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ اقوام متحدہ کے امدادی قافلے نے خوراک و دیگر ضروری اشیاء حمص کے محصورین کیلیے لے جانے کی
تیاری کی ہے۔ یہ قافلہ حمص کے پرانے علاقے میں 500 خاندانوں کو آٹے کے تھیلوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ پہنچائے گا جو 2500 افراد کیلیے کافی ہوں گی۔
واضح رہے شام کیلیے اقوام متحدہ کے نمائندے الاخضر براہیمی نے پیر کے روز کہا تھا کہ شامی حکومت اور اپوزیشن اس پر غور کر رہی ہیں کہ کس طرح حمص کے زیر محاصرہ علاقے سے عورتیں اور بچے باہر نکالے جائیں۔
امریکا نے حمص میں شہریوں کی بری حالت کا ذکر اس طرح کیا تھا کہ حمص میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں لیکن ان تک خوراک پہنچانے کا فیصلہ نہیں ہو رہا ہے۔
ٹیگز